سکھر: باپ بیٹی کو قتل کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار

سکھر: سکھر پولیس نے باپ بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا، ملزم پولیس اہلکار نکلا، قتل کے لیے سرکاری اسلحہ استعمال کیا ،ملزم رحمت گوپانگ کا اعتراف۔

سکھرپولیس نے آج اے سیکشن تھانے کی حدود کے علاقے لانچ موڑ چوکی کے قریب فلیٹ میں باپ قربان اور بیٹی آسیہ کو قتل کرنے کے واقعہ کے ملزم رحمت گوپانگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق ملزم مقتول قربان کا بھتیجا اور مقتولہ کا چچا زاد بھائی تھا۔ ملزم پولیس اہلکار ہے اور اس نے قتل میں سرکاری جی تھری رائفل کا استعمال کیا جو اس کے قبضےسے برآمد کر لی ہے۔

ملزم رحمت گوپانگ نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ پہلے اس کےساتھ آسیہ کا رشتہ طے تھا لیکن آسیہ کا چال چلن ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے اس نے اس کے ساتھ شادی نہیں کی۔

ملزم کا کہنا یے کہ اس نے کئی بار آسیہ اور اپنے چچا کو بھی سمجھایا لیکن وہ نہ مانے تو اس نے غیرت میں آ کر ان کو قتل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں