سیاحت کے فروغ اور ترقی کے لئے موجودہ حکومت کی پالیسیاں خوش آئند ہیں : مینجر پتریاٹہ ریزارٹ

راولپنڈی: سیاحت کے فروغ اور ترقی کے لئے موجودہ حکومت کی پالیسیاں خوش آئند ہیں جن کی وجہ سے سیاحت کے شعبے میں ترقی کے روشن امکانات ہیں -اس حوالے حکومت کے اقدامات سے نہ صرف ملک کے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا بلکہ نئے سیاحتی مقامات دریافت کرنے میں مدد ملے گی اور بہت سے پسماندہ علاقوں میں ترقی کے نئے باب کا اضافہ ہوگا –
یہ بات مینجر پتریاٹہ ریزارٹ محسن فضل نے مری آنے والے سیاحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی – اس موقع پر پتریاٹہ چیئرلفٹ کی انتظامیہ کے اراکین طارق ربانی، محمد اشرف، فہیم انور اور آصف ستی بھی موجود تھے – محسن فضل نے کہا کہ حکومت پنجاب سیاحت کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور کئی نئے منصوبوں کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے – انہوں نے کہا سیاحتی مقامات کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت شجرکاری کی جا رہی ہے اور صفائی ستھرائی کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے – انہوں نے مری آنے والے سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ شدید برفباری کے موسم میں احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے محتاط ڈرائیونگ کے علاوہ گاڑیوں کی پارکنگ اور ایندھن کا خاص خیال رکھیں تاکہ دوسروں کے لئے پریشانی کا باعث نہ بنیں – انہوں نے کہا کہ سخت سردی سے بچاؤ کے لئے خصوصی انتظام کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں