سیاست عہدے کیلئے نہیں، عوام کی خدمت کیلئے کرتا ہوں، چوہدری نثار

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے خود کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے نیا شوشہ چھوڑا ہے وہی اس کا جواب دیں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے یو سی لوہدرہ میں تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست عہدے کیلئے نہیں، عوام کی خدمت کیلئے کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے نیا شوشہ چھوڑا، جو مجھے وزیراعلیٰ بنانا چاہتے ہیں وہی اس کا جواب دیں، میں بکنے والی سیاست کا پجاری نہیں ہوں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ آج دشمن آپ کی صفوں میں گھس آیا ہے، اگرعمران کے ساتھ ہوتا تو مشورہ دیتا کہ ایک جگہ پر اکٹھے ہوجائیں، اکتوبر، نومبر، دسمبر میں جو مہنگائی ہوگی وہ عوام کی چیخیں نکال دے گی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان دوسری پارٹیوں پر تنقید کرتے تھے لیکن خود انہوں نے چند ماہ میں ریکارڈ قرضے لیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت بلدیاتی الیکشن کرا ہی نہیں سکتی، انتظامی یونٹ کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ضلع کونسل کو سرے سے ہی غائب کردیا گیا، تحریک انصاف اگر مقبول جماعت ہے تو بلدیاتی الیکشن کراکر دیکھ لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں