سیاست میں حصہ لینے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں: عطا اللہ عیسیٰ خیلوی

لاہور(سنہرادور آن لائن) معروف گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ میرا سیاست میں حصہ لینے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا کہناتھا کہ گلوکاری کے دوران مجھے بہت ساری مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑا مگر میری مسلسل جستجو اور لگن نے بلا آخر مجھے اپنی منزل پر پہنچا دیا۔میرا بیٹا سانول میرے اس ورثے کو لیکر آگے بڑھ رہا ہے اور باپ ہونے کی حیثیت سے میں اس کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں حصہ لینے کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، اس حوالے سے فیصلہ دوستوں کی مشاورت سے ہی کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں