سیالکوٹ : اسلام آباد میں جاری تحریک لبیک کے دھرنے کے خلاف آپریشن کے رد عمل میں کالج روڈ دارالعلوم نقشبندیہ سے بڑی ریلی نکالی گئی مظاہرین ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے نعرے لگا رہے تھے۔بعد ازاں انہوں نے سیالکوٹ گوجرانوالہ بس سٹینڈ پر قبضہ کرکے وہاں دھرنا دے کر جی ٹی روڈ کو بند کردیا ہے ۔انتظامیہ دھرنے کو منتشر کرنے سے قاصر نظر آرہی ہے۔
