سی ویو چیکنگ،پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی قبضے میں لے لی گئی

کراچی : کراچی میں اسنیپ چیکنگ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی گاڑی کو روک کر درخشاں تھانے منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ویو اور دو دریا کے اطراف میں پولیس کا کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری تھا کہ اسی اثنا میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا بھی اپنے دوست کے ساتھ کالے شیشے والی گاڑی میں دھر لیے گئے۔ جسے بعد ازاں درخشاں تھانے منتقل کیا گیا۔

کالے شیشیوں والی گاڑی سے متعلق میڈیا نمائندوں نے فیصل واوڈا سے سوال کیا تو انہوں نے معصومانہ انداز میں شان بے نیازی دکھاتے ہوئے کہا کہ انہیں پتا ہی نہیں تھا کہ گاڑی کے شیشے کالے ہیں، یعنیٰ اس سادگی مر نہ جائیں ہم ؟

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پولیس کا کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف اقدام اچھا ہے، ہمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دینا چاہیئے، تاہم پولیس کو چاہیئے کہ وہ کالے شیشوں سے زیادہ ان اسٹریٹ کرملنز کے خلاف کارروائی کرے، جو سرے عام عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن بہتر قدم ہے، اس موقع پر انہوں نے ون ویلنگ کرنے والوں کیلئے کم از کم چھ ماہ کی سزا بھی تجویز کرڈالی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں