سی پیک سے پاکستانی عوام کو قابل ذکر فوائد حاصل ہورہے ہیں، یوئے یانگ خوا

بیجنگ ‘اسلام آباد(آئی این پی)کمیونسٹ پارٹی آف چین (سی پی سی )کے بین الاقوامی ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل یوئے یانگ خوا نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) نے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے بھر میں تعمیر و ترقی کی بنیاد رکھ دی ہےمعاشی منصوبہ سے پاکستانی عوام کو قابل ذکر فوائد حاصل ہور ہے ہیں۔یوئے یانگ خوا نے اتوار کو جنوبی ایشیائی اور جنوب مشرقی ایشیائی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان کے لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں، اس کے ٹھو س نتائج نظر آرہے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ چینی صدر کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے بیلٹ آینڈ روڈ انیشیٹیو ( بی آر آئی)کے پانچ اہم اصول ہیں جن میں پالیسی سازی، رابطہ سازی میں سہولت ، بلاتعطل تجارت، معاشی انضمام اور عوام کے مابین بہتر تعلقات شامل ہیں تاہم میری نظر عوام کے مابین رابطہ سازی سب سے زیادہ اہم ہے ۔ادھر پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشقیں شاہین 7 پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس پراتوار سے شروع ہوئی ہے،اس

مشق میں شریک چینی فضائیہ کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے کے ساتھ فائٹر، بمبار اور اواکس طیاروں پر مشتمل ہے، ان مشقوں سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان بالخصوص تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں