سی پیک کی تکمیل شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار کی عکاس،پاکستان کو دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے : شاہد خاقان عباسی

سوچی (سنہرادور آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن ہونے پر فخر ہے ، سی پیک کی تکمیل شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار کی عکاسی ہے ،امید ہے تنظیم خطے کی ترقی میں کردار ادا کرتی رہے گی، پاکستان خطے بالخصوص بردار ملک افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور ہم اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
روس کے شہر سوچی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارت کو تنظیم کا رکن بننے پر مبارکباد پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن ہونے پر فخر ہے پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کیساتھ اقتصادی اورثقافتی تعلقات ہیں، تنظیم خطے میں تجارت، توانائی اور معاشی تعاون کے لئے اہم کردار ادا کرسکتی ہے اور ہمیں توقع ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے کے امن کیلئے کام کرتی رہے گی۔پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور ہم افغانستان میں قیام امن کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ توقع کرتے ہیں کہ تنظیم خطے میں امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہی گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں