’’سی ڈی اے پلاٹس کی نیلامی 11 ارب 28 کروڑ میں ہوئی‘‘

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کے بڑے پلاٹس کی نیلامی 11 ارب 28کروڑ روپے میں ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ یہ نیلامی دو اہم حقائق کی نشاندہی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان حقائق میں سے ایک تو یہ ہے کہ لوگوں کا پاکستان کی معیشت کےمستقبل پراعتماد کا ووٹ ہے، دوسرے یہ حقیقت عیاں کرتا ہے کہ کس طرح ماضی میں غیرشفافیت اور بدعنوانی کی وجہ سے پیسہ ضائع ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں