شائقین کی تفریح کیلئے بائرن میونخ کی نئی آفر

میونخ( ویب ڈیسک): جرمن فٹ بال کلب بائرن میونخ نے شائقین کوایک نئے تجربے کی آفر کر دی۔ ایک بین الاقوامی ہوٹل بائرن میونخ سے معاہدے کے بعد الائنز ایرینا اسٹیڈیم کے وی آئی پی باکس میں ہوٹل کے کمرے کی طرز پر ایک ون بیڈ سویٹ روم تیار کرے گا جہاں سے آپ گرائونڈ میں ہونے والا میچ بستر پر لیٹ کر دیکھ سکیں گے۔

کمرے میں ہوٹل جیسی تمام سہولیات میسر ہوں گی ۔ بمپر قرعہ اندازی کے ذریعے دو خوش نصیب میچ کے ٹکٹ حاصل کرسکیں گے اور 31 مارچ کو بوروشیا ڈروٹمنڈ اور بائرن میونخ کے درمیان ہونے والے بنڈس لیگا فائنل سے محظوظ ہوسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں