شادی میں ڈالروں. ریالوں اور ڈبہ بند موبائل فون کی بارش

رحیم یار خان.: بابا. پیڑے. والے کی پوتی کی شادی پر دلہا والوں نے ڈالروں. ریالوں اور ڈبہ بند موبائل فون کی بارش کردی لوگوں کےعلاوہ باراتیوں نےبھی خوب فائدہ اٹھایا اور جیبیں بھرلیں.

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں بابا پیڑے والے جوکہ پورے پاکستان میں پیڑے اور کھویا کی وجہ سے مشہور ہیں. کی پوتی کی بارات شجاع باد سے آئی اور بارات میں شریک دولھا کے دوستوں نے اچانک ڈالروں. ریالوں. اور ڈبہ پیک موبائلوں کی بارش کردی اور دلھن کے گھر پہنچنے تک لاکھوں روپئے لٹا دئیے۔

شجاع آباد کا رہائشی دلھا ارشد برات لیکر خان پور پنچا تو دلھن کے گھر کے قریب آفیسرز کلب پر پہنچتے ہی امریکی ڈالرز کی برسات کردی اس دوران دھکم پیل سے کئ لوگ ایک دوسرے سےدست گریبان کے واقعات بھی پیش آئے.اس موقع پر لوگ کہ رہے تھے شادی ہو تو ایسی!

اپنا تبصرہ بھیجیں