شارپ ایکوس ایس 3 کی تصاویر اور تفصیلات سامنے آگئیں

شارپ کمپنی کے آنے والے اسمارٹ فون ایکوس ایس 3 کی تصاویر سامنے آ گئی ہیں۔ کمپنی نے اس فون میں آئی فون ایکس کی طرح نوچ شامل کیا ہے۔ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ فنگر پرنٹ اسکینر کو بھی پشت پر جگہ دی گئی ہے۔ فون کے ڈسپلے میں انتہائی کم بیزل شامل کیے گئے ہیں۔ اسمارٹ فون سے متعلق سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق فون میں 5.99 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 630 پروسیسر ، 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ممکنہ طور پر 12 میگاپکسل اور 13 میگاپکسل کے دو بیک کیمرے شامل ہوں گے ۔ سیلفی کے لیے 16 میگا پکسل کا کیمرہ دیا جائے گا۔ فون کی بیٹری 3100 ملی ایمپئر آورز کی ہوگی۔ اسمارٹ فون کو رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کروایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں