شام میں 30 دن کےلیے جنگ روکنے کی قرار داد منظور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں 30 روزہ جنگ بندی کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔

یہ قرارداد شامی حکومت کے فوجی دستوں اور فضائیہ کی جانب سے باغیوں کے زیر قبضہ شہر مشرقی غوطہ پر مسلسل ایک ہفتہ بمباری کے تناظر میں پیش کی گئی تھی۔

اس معاملے پر ووٹنگ کئی مرتبہ تاخیر کا شکار ہوئی کیونکہ ارکان کسی معاہدے پر نہیں پہنچ پا رہے تھے۔شام کا سب سے بڑا اتحادی ملک روس اس قرارداد میں تبدیلی چاہتا تھا۔

قرار داد کی منظوری میں تاخیر پر امریکا نے روس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روس کی تاخیر کی وجہ سے شام میں انسانی مصائب میں اضافہ ہوتا رہا تاہم روس نے تمام الزامات مسترد کر دیے۔

دوسری جانب اس قرارداد کے منظور ہونے کے چند منٹ بعد ہی مشرقی غوطہ پر فضائی بمباری کی گئی جو ایک ہفتے تک مسلسل جاری رہی ۔بمباری میںاب تک 127 بچوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 513 ہو گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں