شاہد خاقان عباسی آج نیب میں پیش ہونگے

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں آج نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ایل این جی معاہدے کے حوالے سے نیب کے تمام سوالات کے جوابات تیار کرلئے گئے۔

شاہد خاقان عباسی سوالات کے جوابات آج نیب تحقیقاتی افسران کو جمع کروائیں گے، نیب کے سوالنامہ میں شامل اکثر سوالات کے جوابات شاہد خاقان عباسی پہلے ہی جمع کروا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں