شاہد خاقان کی امریکی نائب صدر اور ارکان کانگریس سے ملاقات

واشنگٹن: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے واشنگٹن میں امریکی نائب صدر مائیکل پینس سے ملاقات کی ہے۔پاک، امریکہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی۔ دونوں رہنماوں نے افغانستان پر اپنے موقف کی وضاحت کی۔ شاہد خاقان عباسی نے افغانستان میں امن کی کوششوں کے لئے پاکستان کے مخلصانہ عزم کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ کوئی دوسرا ملک افغانستان میں امن کا خواہاں نہیں۔بعد ازاں وزیر اعظم نے کانگریس رکن ٹیڈ یوہو،بریڈ شیرمین اور دیگر عہدیداروںسے بھی ملاقات کی۔واضح رہے کہ وزیراعظم نجی دورے پر امریکہ میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں