شاہ رخ خان بچپن کی طرف لوٹنے لگے

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم ’زیرو‘ میں بہت تیزی سے بچپن کی طرف لوٹ رہے ہیں۔

کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں اپنی نئی فلم ’زیرو‘ کے ہدایتکار آنند ایل رائے اور ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ان کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے جب کہ اپنے جذبات کو بیان کرتے ہوئے اتنا کہوں گا کہ فلم ’زیرو‘ کی وجہ سے میں تیزی سے بچپن کی طرف جارہا ہوں۔

شاہ رخ خان اس فلم میں ایک چھوٹے قد کے آدمی یعنی بونے کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

فلم کے ٹیزر میں شاہ رخ خان کو ایک گانے پر رقص کرتے دکھایا گیا تھا جبکہ ان کا نیا روپ بھی کافی پسند کیا گیا۔

فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان کے مدمقابل انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گی۔

یہ دونوں شاہ رخ خان کے ساتھ اس سے قبل ’جب تک ہے جاں‘ نامی فلم میں بھی کام کرچکی ہیں،جو بلاک بسٹر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

فلم رواں سال 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں