شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا خان کی اداکاری کی تعریف

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سوہانا خان کے لندن میں سٹیج پلے ’’رومیو جولیٹ ‘‘ میں اداکاری کو سراہا ہے جس میں سوہانا خان نے جولیٹ کا کردار ادا کیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کا انسٹاگرام پر کہنا تھا کہ وہ لندن میں اپنی جولیٹ کے ساتھ ہیں، سٹیج پلے دیکھنے کا تجربہ بہت دلچسپ رہا ہے اور تمام ٹیم نے عمدہ اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے جس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ڈرامے کے پوسٹر کے ساتھ شاہ رخ خان سوہانا خان کو پھول اور سر پر بوسہ دیتے دیتے ہوئے بھیدکھائی دیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں