شاہ محمود سے امریکی سینیٹر کی ملاقات

اسلام آباد…. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اتوار کو امریکی سینیٹر لینڈ سے گراہم نے ملاقات کی۔دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی صورتحال سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا ۔امریکی سینیٹر گراہم سینیٹ جوڈیشل کمیٹی کے سربراہ، آرمڈ سروسز اور بجٹ کمیٹیوں کے سینئر رکن ہیں ۔واضح رہے کہ سینٹر گراہم نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے دورہ امریکہ کے دوران دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں