شاہ محمود قریشی نے دورہ جاپان منسوخ کردیا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ جاپان منسوخ کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ کو آج علی الصبح جاپان کےلیے روانہ ہونا تھا،انہوں نے 24 سے 27 فروری تک جاپان کا اہم دورہ کرنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے میں شاہ محمود کی جاپان کے وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقات طے تھی۔دورہ منسوخی کا فیصلہ جاپانی حکام سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دورے سے متعلق نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد شاہ محمود قریشی کا دورہ جاپان انتہائی اہمیت کا حامل مانا جا رہا تھا ،اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ جاپان بھارت کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کے ذریعے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود کشیدگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں