شاہ محمود قریشی کا نیپالی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیپالی ہم منصب پردیپ کمار گیاوالی سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے ، جس کے دوران خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سارک فورم کا مقصد خطے کے ممالک کو قریب لانا ہے ،سارک جنوبی ایشیا میں قیام امن کیلئے تعمیری کردار اداکرے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امن کے فروغ کیلئے جنوبی ایشیا اور ہمسایہ ممالک کو اہمیت دیتا ہے۔

اس موقع پر نیپالی ہم منصب پردیپ کمار گیاوالی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و امان کا قیام سب کی بنیادی ذمہ داری ہے ،نیپال پختہ یقین رکھتا ہے کہ امن کی پاسداری سب کے یکساں مفاد میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں