شدت پسندی ناسوراورقومی ترقی کیلئے زہرقاتل ہے،قوم دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے ،ممنون حسین

اسلام آباد(سنہرادور آن لائن)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ شدت پسندی ناسوراورقومی ترقی کیلئے زہرقاتل ہے،پاکستانی قوم دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے ،بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ آج دنیا پیچیدہ مسائل کاشکار ہے،ہماراخطہ بھی اس بے چینی سے محفوظ نہیں جس کے اثرات نظر آتے ہیں ،جن کے حل کیلئے سیرت نبوی سے رہنمائی بہترین راستہ ہے،صدر ممنون حسین کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی اتحادوقت کی ضرورت ہے،خوش نصیب ہیں کہ حضرت محمد مصطفیﷺ کے امتی ہیں۔

صدر مملکت نے پشاور میں دہشتگردی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عیدمیلادالنبی ﷺکے موقع پربدبختوں نے پشاورمیں حملہ کیا،حملہ کرنے والوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں،انہوں نے کہا کہ شدت پسندی ایک ناسور ہے،جس کےخلاف قومی بیانیہ مرتب کرنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں