شرجیل میمن کو تجویز کردہ طبی سہولیات دستیاب نہیں

کراچی : سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو طلب کردہ سہولیات میسر نہ ہونے کی معذوری کا اظہار کیا گیا ہے۔

چیف میڈیکل افسر جیل نے حکومت سندھ کو خط لکھا ہے کہ سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا علاج جیل میں ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو سہولیات تجویز کی گئی ہیں وہ میسر ہی نہیں ہیں۔

چیف میڈیکل افسر نے خط میں مزید کہا ہے کہ ایسے حالات میں شرجیل میمن کی صحت اور زندگی کی ذمے داری نہیں لے سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں