شریف خاندان کے خلاف تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور: نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، اسحاق ڈار کی طرح ملک سے فرار ہو جائیں گے ، نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ۔

قرارداد تحریک انصاف کے رہنما مراد راس کی جانب سے جمع کرائی گئی ۔۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کو فرار کا راستہ نہیں ملنا چاہیے۔

اسحاق ڈار کی طرح نوازشریف، مریم اور کیپٹن صفدر بھی بیرون ملک فرار ہو گئے تو بعد میں نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نوازشریف اور ان کے خاندان کے افراد کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں