شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں کراچی میں محکمہ موسمیات کی عمارت میں ہوگا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔ موصول شہادتوں کی روشنی میں چاند کی دید سے متعلق حتمی اعلان مفتی منیب الرحمان کی جانب سے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلامی، ہجری یا قمری کلینڈرز میں شعبان آٹھواں مہینہ ہے، جسے شعبان المعظم بھی کہا جاتا ہے۔ رمضان المبارک کے بعد سب سے زیادہ روزے اسی ماہ میں رکھے جاتے ہیں۔

بعض احادیث کے مطابق حضور نبی کریم پورے شعبان روزے رکھا کرتے تھے اور انہیں رمضان المبارک کے روزوں سے ملادیا کرتے تھے، اس ماہ کی پندرہویں رات کو شب برات آتی ہے جو بہت بابرکت رات ہے، جس میں فرزندان توحید رات بھر جاگ کر اپنے اللہ کو راضی کرنے کیلئے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں