شعیب شیخ کے وکیل کی صحافیوں سے بدسلوکی پر سندھ بار کا نوٹس

بدنام زمانہ کمپنی ایگزیکٹ کے سی ای او اور منی لانڈرنگ کیس کے ملزم شعیب شیخ کے وکیل کی صحافیوں سے بدسلوکی کا سندھ بار کونسل نے نوٹس لے لیا۔

کونسل نے 3 مارچ کو شعیب شیخ کے وکیل سے وضاحت طلب کرلی ہے ۔

سندھ بارکونسل نے شعیب شیخ کے وکیل امداد علی سہتو ایڈووکیٹ کو نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ امداد سہتو ایڈووکیٹ نے کس حیثیت میں 19فروری کو سیشن کورٹ میں کورٹ رپورٹرز کو دھکے دیے اور عدالت سے باہر نکالا، اس طرز عمل پر کیوں نہ آپ کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے۔

سندھ بار کونسل نے امداد علی سہتو ایڈووکیٹ کے خلاف سماعت کے لیے 3 مارچ کی تاریخ مقرر کردی جس میں متاثرہ رپورٹرز کو بھی پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں