شورش زدہ علاقوں میں بچوں کے تحفظ کے لیے سخت ایکشن لیا جائے ۔ آی ایس ای ایس سی او

اسلامی تعلیماتی،سائنسی اور ثقافتی تنظیم ،آئی ایس ای ایس سی او نے مطالبہ کیا ہے کہ شورش زدہ علاقوں میں بچوں کے تحفظ کے لیے سخت ایکشن لیا جائے ۔ آئی ایس ای ایس سی او کے ڈاریکٹر عبد العزیز اوتھمین الت ویجیری نے بدھ کے روزبچوں کے نگران وزرا ء کی پانچویں کانفرنس میں یہ مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ شام،یمن،سومالیہ،لیبیا اور افغانستان جیسے ملکوں میں بچے انتہائی سنگین صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں اور تعاون کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھائے جائیں ۔ انہوں نے مذید کہا کہ فلسطینی بچے جن کے عالمی سطح پر حقوق تسلیم کیے گئے ہیں وہ فسلطین کی ہی حدود میں مسلسل اسرائیلی وحشت سے متاثر ہو رہے ہیں ۔آئی ایس ای ایس سی او کے ڈاریکٹر نے کہا کہ اسلامی ممالک مل کر مربوط اور پراثر اقدامات کے ذریعے چائلڈ لیبر، ، تشدد،اور امتیازی سلوک جیسے واقعات کی روک تھام اور بچوں کے دیگر بنیادی حقوق پر توجہ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں