شکرگڑھ میں بچو ں کی لڑائی دوافراد کی جان لے گئی

شکرگڑھ میں بچو ں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، ملزم کو مقتول کے ورثاء نے تشدد کر کے ہلاک کردیا۔

شکرگڑھ کے موضع ملہہ میں آصف اور شبیر کے بچوں میں لڑائی ہوئی تھی، تاہم بات محلے والوں نے بات رفع دفع کرادی۔

وقوعہ کے روز شبیر جانوروں کا چارہ لارہا تھا کہ آصف سے پھر تلخ کلامی ہوئی،آصف نے فائرنگ کرکے شبیر کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

مقتول کے ورثاء نے پیچھے کر کے آصف کو پکڑ لیا اور لاٹھیوں ڈنڈوں سے تشدد کر کے لہولہان کردیا۔

ملزم آصف اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں