شگر: متلو گاؤں میں صحت کی بنیادی سہولیات نہ ہونے سے عوام پریشان ۔

شگر: شگر وزیر پورکے گائوں متلو علاج کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ہزاروں کی آبادی میں کوئی طبی سنٹر موجود نہیں۔مقامی آبادی معمولی بخار کی صورت میں کوسوں دور پیدل چل کرگلاب پور اور وزیر پور جانے پر مجبور ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار امیر کا کہنا تھا کہ گاؤں میں ڈسپنسری کی سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ اکثرمائیں اپنے بیمار بچوں کو اس خطرناک سردی میں اپنی کندھوں پر اٹھا کر گھنٹوں چل کر طبی سنٹر پہنچتے ہیںجس کی وجہ سے وہ خود بیمار پڑ جاتی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متلو میں کچھ سال قبل ایک ڈسپنسری تعمیر ہوکر فنکشنل تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر اسے بند کردیا گیا ہے۔انہوں نے محکمہ صحت شگر کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر متلو وزیر پور کی ڈسپنسری بحال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں