شہبازشریف نے پارٹی کی صوبائی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا

مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر شہباز شریف نے پارٹی کی صوبائی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں سینیٹ الیکشن اور آیندہ عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بطور قائم مقام پارٹی صدر شہباز شریف نے صوبائی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج دوپہر کو ایوان وزیراعلیٰ میں طلب کیا ہے۔

اجلاس میں سینیٹ الیکشن اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا جب کہ اجلاس میں پارٹی کے پنجاب کے ارکان اسمبلی شریک ہوں گے۔

واضح رہے گزشتہ روزمسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے شہباز شریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر اور نوازشریف کو تاحیات قائد بنانے کی منظوری دے دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں