شہباز شریف آج وہاڑی میں جلسے سے خطاب کریں گے

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج وہاڑی میں سہ پہر تین بجے جلسے سے خطاب کریں گے۔

گورنمنٹ کالج بورے والا کے گراؤنڈ میں وزیر اعلیٰ آج جلسے سے خطاب کریں گے، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے خطاب میں بورے والا بائی پاس اڈہ مانا موڑ، چیچہ وطنی روڈ تا ظہیر نگر، تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کی اپ گریڈیشن، دریائے ستلج پر پل کی تعمیر، وہاڑی میں میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ بورے والا شہر و تحصیل کیلئے ڈویلپمنٹ کے منصوبوں، کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق، بورے والا شہر کے 50کروڑ روپے کے خصوصی پیکج، اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسے منصوبوں سمیت دیگر میگا پروجیکٹس کا بھی اعلان کریں گے۔

وزیراعلیٰ جلسے سے قبل بورے والا میں زیر تعمیر میاں محمد شہباز شریف منی بائی پاس ،ریسکیو 1122، اسپیشل ایجوکیشن اسکول سمیت محکمہ پبلک ہیلتھ، محکمہ بلڈنگز اور محکمہ ہائی ویز کے دس منصوبوں کی تختی کی نقاب کشائی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں