شہباز شریف کی رہائی ،جمہوریت کیلئے نیک شگون

اسلام آباد… سابق صدرآصف  زرداری نے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کورہائی پرمبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ شہبازشریف کی رہائی جمہوریت کیلئے نیک شگون ہے۔پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کوبااختیاربنانے کیلئے آوازبلندکرتی رہے گی ۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔صرف الزام کی بنیادپرکسی کوجیل میں رکھنامناسب نہیں ۔حالانکہ الزامات کی سیاست سے نقصان ملک کاہی ہوتاہے ۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کوبااختیار بنانے کیلئے پیپلزپارٹی ہمیشہ اپنی آوازبلندکرتی رہے گی۔ اختلاف رائے جمہوریت کااہم جزوہے لیکن آئین کی حفاظت کرناہم سب کافرض ہے۔اٹھارویں ترمیم سے وفاق مضبوط اورمستحکم ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں