شہباز شریف کی چین کے صدرکو مبارکباد

پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے شی جن پنگ کو دوسری مدت کیلئے چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

شہباز شریف کا کہناہےکہ صدرشی جن پنگ نے اپنے وژن سے چین کوایک مضبوط معیشت بنادیا ۔

اپنےایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نےکہاکہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں پاک چین دوستی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوچکی ہےاوردونوں ملکوں کے درمیان معاشی اور اقتصادی تعاون کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں