’’شہباز شریف کے گھر نیب کا چھاپہ قابل مذمت ہے‘‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے گھر نیب کا بغیر وارنٹ چھاپہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی احتساب کے خلاف نہیں لیکن احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کے خلاف ہے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ یہ موجودہ حکومت کا ایک اور آمرانہ اور غیر جمہوری اقدام ہے۔

واضح رہے کہ آج نیب کی جانب سے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا، تاہم کافی دیر بعد نیب کی ٹیم بغیر کسی گرفتاری کے واپس چلی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں