شہریار خان نے ٹی ٹین لیگ کو سرکس قرار دیدیا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہریار خان نے متنازعہ ٹی 10 لیگ کو سرکس قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نے کہا کہ اس طرز کی کرکٹ سے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچاکر فائدہ اٹھانا ٹھیک نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفت گو میں شہریار خان نے کہا کہ ٹی 10 لیگ سے کھیل کو نقصان ہوگا، اس طرح کے سرکس کو سپورٹ کرنا سراسر غلط فیصلہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 4 لاکھ کیا، 10 لاکھ ڈالر بھی ملتے تو کرکٹ کی ساکھ پر سودے بازی نہیں کرنی چاہئے تھی.

شہریار خان نے مزید کہا کہ پی ایس ایل ہمارا پراڈکٹ ہے، پی ایس ایل فرنچائز مالکان کو یو اے ای میں ہونیوالی مختصر کرکٹ کی وجہ سے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں