شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی دسویں برسی آج گڑھی خدا بخش میں منائی جائے گی

برسی کے موقع پر ہونے والے جلسے سے آصف زرداری اور بلاول خطاب کریں گے۔ تقریبات میں شرکت کیلئے ملک بھر سے جیالوں کی لاڑکانہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

لاڑکانہ: سابق وزیر اعظم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی دسویں برسی آج گڑھی خدا بخش بھٹو میں منائی جائے گی، جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ برسی تقریبات میں شرکت کے لیے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر مرکزی و صوبائی رہنما نوڈیرو ہاؤس پہنچ چکے ہیں۔ برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے ملک بھر سے جیالوں کی لاڑکانہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کی جانب سے سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا، جس سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں