شیخوپورہ میں گیس فلنگ فیکٹری میں آتشزدگی ، 6 افراد زخمی

شیخوپورہ (سنہرادور آن لائن ) شیخوپورہ میں گیس پلانٹ میں ری فلنگ کے دوران زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے اور آگ لگنے سے فائر فائٹر سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ آتشزدگی سے 3 ٹینکر، 2 ٹرک اور 2 گاڑیاں بھی جل گئیں۔ اطراف کی 2 فیکٹریوں کو بھی آگ نے لپیٹ میں لے لیا، شیخوپورہ میں لاہور روڈ پرگیس پلانٹ میں خوفناک آتشزدگی نے دہشت پھیلا دی۔ گیس فیکٹری میں ایل پی جی ٹینکرز میں ری فلنگ جاری تھی۔

کہ ایک سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے نکلنے والے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے ہرچیز کو جلا دیا، اطراف کی 2 فیکٹریوں کو بھی لپیٹ میں لیا۔ دھویں کے بادل ہر طرف پھیل گئے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں کو طلب لیا گیا۔ وقفے وقفے سے پلانٹ سے دھماکوں کی آوازیں آتی رہیں۔ آگ بجھانے کے دوران فائر فائٹر سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

آتشزدگی کے باعث 3 ٹینکر، 2 ٹرک اور 2 گاڑیاں بھی جل گئیں۔ قریبی عمارت بھی تباہ ہوگئی فائر بریگیڈ نے اطراف کی دو فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے سے کروڑوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں