صرف راؤ انوار کیخلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیئے بلکہ وزیراعلیٰ سے بھی استعفیٰ کا مطالبہ کرنا چاہیئے، فاروق ستار

کراچی: (سنہرادور آن لائن) فاروق ستار نے نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل پر اپوزیشن جماعتوں کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دعوت دے دی انہوں نے کہا ایسی حکومت کو فوری فارغ ہونا چاہیے۔

سرابرہ ایم کیو ایم پاکستان نے وزیر اعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا نقیب اللہ مسحود کا پہلا ماورائے عدالت قتل نہیں ہے، اس سے قبل بھی اسی طرح کے اقدامات ہوتے رہے ہیں، صرف راؤ انوار کیخلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیئے بلکہ وزیراعلیٰ سے بھی استعفیٰ کا مطالبہ کرنا چاہیئے۔

فاروق ستار نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکمران حکومت کرنے کے اہل نہیں رہے، ایسی حکومت کو فوراً فارغ کرنا چاہیے اور عدالتوں کو سوموٹو نوٹس لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا8، 8 سال لوگ جیلوں میں رہتے ہیں جس کے بعد باعزت بری ہو جاتے ہیں، ہم نے شہر میں امن قائم کرنے کیلئے بڑی قربانی دی، جرائم کی روک تھام کیلئے کہاں بلدیاتی حکومت کو اختیار دیا گیا؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں