صہیب مقصود بھی آئوٹ، ملتان کے 4وکٹ پر 81 رنز

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) تھری کے 17ویں میچ میں ملتان سلطانز نے13 اوورز میں4 وکٹ پر 81 رنز بنالئے ہیں۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

شعیب ملک الیون کی طرف سے احمد شہزاد اور کمارا سنگاکارا نے اننگز کا آغاز کیا ، اس بار سرفراز الیون پہلے دو اوورز میں ہی دونوں اوپنرز کو قابو کرلیا۔

کوئٹہ گلیڈی کو پہلے اوور کی پہلی گیند پر کمارا سنگاکارا( صفر ) کی اہم وکٹ مل گئی ، محمد نواز نے ایونٹ کے ٹاپ اسکورر کو حسن خان کی مدد سے پویلین کا راستہ دکھایا۔

اگلے اوور میں انور علی وکٹ کے پیچھے کھڑے سرفراز احمد کی مدد سے احمد شہزاد(1) کو میدان چھوڑنے پر مجبور کردیا ۔

ملتان سلطانز کی تیسری وکٹ 41 کے اسکور پر سہیل تنویر کی گری، 1چھکے اور 1چوکے کی مدد سے 19رنز بنانے والے بیٹسمین کو شین واٹسن نے بولڈ کیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد ٹاس کے لئے میدان اترے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے آج کا میچ بہت اہم ہے، کامیابی کے صورت میں اس کے ایونٹ میں واپسی کے امکانات روشن ہوجائیں گے ۔

سرفراز الیون میں کیون پیٹرسن،شین واٹسن،اسد شفیق،عمر گل، رمیز راجہ جونیئر،محمد نواز،انور علی ، راحت علی ،روسو اور بین لاگلین شامل ہیں۔

شعیب ملک کی قیادت میں احمد شہزاد ، کمارا سنگاکارا،صہیب مقصود،عمران طاہر،کیرون پولارڈ،سہیل تنویر،عرفان خان،سیف بدراورروس وائٹلے میدان میں اتر ے ہیں۔

یہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ ہے ،13 مارچ کو شارجہ میں ہونے والے مقابلے میںملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9وکٹ سے شکست دی تھی ۔

ایک طرف شارجہ میں جیت سے حاصل ہونے والی نفسیاتی برتری کی حامل شعیب ملک الیون کی ٹیم ہے تو دوسری طرف سرفراز الیون پہلی شکست کا داغ دھونے کے لئے میدان میں اتر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں