طاہر القادری ریاض پہنچ گئے ہیں

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ریاض پہنچ گئے ہیں۔

ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانی سعودی قوانین کا احترام کریں اور ملک کاسافٹ امیج بلند کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی دعوت پر ریاض آیا ہوں۔

ذرائع کے مطابق طاہر القادری انسداددہشت گردی پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جبکہ اوآئی سی کایہ اجلاس 10 اپریل کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں