طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے معاملے پر 28 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

لاہور: (سنہرادور آن لائن) شیخ رشید نے شریف برادران کو رام اور شیام کے فلمی کرداروں سے تشبیہہ دے دی، کہتے ہیں ایک بھائی عدالت پر ہرزہ سرائی اور دوسرا ترقیاتی کاموں میں مگن ہے۔ طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے معاملے پر 28 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

شیخ رشید نے لاہور میں طاہر القادری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شریف برادران پر طنز کے خوب نشتر برسائے۔ طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر 28 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلا لی اور کہا کہ کانفرنس میں دبنگ اعلان ہو گا۔
شیخ رشید نے طاہر القادری کو عوامی مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کی شرکت کی یقین دہانی بھی کرا دی۔ طاہر القادری اس سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب اور رانا ثناء اللہ کے استعفوں کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن بھی دے چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں