ظفروال: جشن مولود کعبہ منعقد کیا گیا، جس میں کراچی سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی صاحب نے شرکت کی

رپورٹر فیضان فیضی: ضلع نارووال کے نزدیک ظفروال میں ولادت با سعادت مولا علیؑ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع بھر سے بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

جشن کا آغاز نماز ظہرین کے بعد تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تلاوت کے فرائض قاری محمد اسلم عرفانی نے انجام دیئے۔ بعد ازاں ایک نہایت ہی معزز خطیب نے مولا علی ؑ کی شان میں چند کلمات بیاں کئے۔ شرکاء کا جوش دید کے قابل تھا۔

منقبت خوانی کے لئے حیدر رضا رضوی صاحب کراچی سے تشریف لائے۔ انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

جشن کےآخری مقرر دنیا بھر کے نامور خطیب جناب علامہ شہنشاہ حسین نقوی صاحب تھے۔ جنہوں نے بہت ہی اعلیٰ انداز میں مدحت محمد و آل محمدؑ بیاں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام مسلمان بھائیوں کو اتحاد کا درس دیا اور ملک خداد پاکستان کے حق میں دعائیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں