عائزہ خان اوردانش تیمور کے بیٹے کی پہلی تصویرجاری

(سنہرادور آن لائن) معروف شوبز جوڑی دانش تیموراورعائزہ خان نے بالاخر مداحوں کے لیے اپنے بیٹے محمد ریان تیمور کی تصویر جاری کردی۔

سال 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی ٹی وی کی اس معروف جوڑی کی ایک بیٹی حورین ہے۔گزشتہ ماہ دانش تیمور نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بیٹے کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے ایک ایسی تصویر شیئرکی تھی جس میں ان کے بیٹے کا چہرہ نظرنہیں آ رہا تھا۔

اب عائزہ اور دانش دونوں نے ہی اپنے انسٹا گرام پیجزپر بیٹے کی تصویر شیئرکی ہے۔ نئے مہمان کا نام محمد ریان تیمور رکھا گیا ہے۔
https://www.samaa.tv/urdu/wp-content/uploads/sites/11/2017/12/rayan2-680×326.png
عائزہ خان نے بیٹے کے نام کا مطلب بھی بتایا جس کے مطابق یہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے جنت کا وہ دروازہ جہاں سے صرف روزہ دارہی اندر داخل ہوسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں