عالمی کپ فٹبال ، ڈنمارک اور آسٹریلیا کا میچ برابر

روس میں جاری عالمی کپ فٹ بال 2018میں آج کے پہلے میچ میں ڈنمارک اور آسٹریلیا کا میچ ایک ، ایک گول سے برابر ہوگیا ہے۔

گروپ سی کے میچ میں ڈنمارک اور روس کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ سخت رہا اور ابتدائی 7ویں منٹ میں ہی ڈنمارک کے کرسٹیان اریکسن نے حریف آسٹریلیا کے خلاف پہلا گول کیا اور ٹیم کو 0-1کی برتری دلائی ۔

ابھی پہلا ہاف ختم نے ہوا تھا کہ 38ویں منٹ میں کینگروز ٹیم کے مائل جیڈیناک نے حریف ٹیم کی 0-1کی برتری کو 1-1سے برابر کردیا۔

دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کئے گئے لیکن کوئی ٹیم بھی میچ کے اختتام تک 1-1 کی برابری کو 1-2کرنے میں ناکام رہی اور بلاآخر میچ ٹائی ہوگیا۔

میچ کے دوران ڈنمارک کے 2 کھلاڑیوں کو ریفری کی جانب سے پیلا کارڈ دکھایا گیا جس میں 37ویں منٹ میں یوسف پولسین کو اور پھر 84ویں منٹ میں پیئنو سسٹو کو پیلے کارڈ دکھائے گئے تھے۔فیفا عالمی کپ 2018 میں آج کا دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے فرانس اور پیرو کے مابین کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں