عالیہ بھٹ پہلی مرتبہ آئٹم ڈانس کرتی نظر آئیں گی

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ رواں مہینے ریلیز ہونے والی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر 2‘ کے خصوصی گانے پرپہلی مرتبہ آئٹم ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر2 کے خصوصی گانے ’ہووک اپ‘ کی جھلک شیئر کی ہے جس میں وہ فلم کے مرکزی کردار ٹائیگر شروف کے ہمراہ ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔

اس آئٹم ڈانس پر ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ ’میں نے ذاتی طور پر کوئی آئٹم سانگ نہیں کیا ہے مگر اس آئٹم سانگ کے ذریعے عالیہ کے ساتھ کام کرنابہت اچھا تجربہ تھا، وہ ایک بہترین فنکارہ ہیں اور گانے کی شوٹنگ کے دوران عالیہ نے بےحد تعاون کیاہے۔‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی صرف گانے کی جھلکی منظر عام پر آئی ہے جبکہ گانے کی ویڈیو ابھی ریلیز نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘ کی سیکوئل فلم’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر2‘ اگلے مہینے 10مئی کو بھارت بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر2‘ میں اداکار ٹائیگر شرو ف مر کزی کردار ادا کریں گے اور فلم میں ان کے مد مقابل اداکارہ اننیا پانڈے اور تارا سوتاریا فلم میں ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں