عامر لیاقت نے نواز شریف کو حقیقی لیڈر قرار دیا،احسن اقبال

اسلام آباد(سنہرادور): وفاقی وزیر احسن اقبال نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اس بیان پر کہ زرداری سے اتحاد کرنا پڑا تو شیشے میں اپنی شکل کیسے دیکھوں گا رد عمل میں کہا ہے کہ خان صاحب شیشہ تو ٹوٹ چکا ہے ۔ سینیٹ الیکشن کے بعد کسے بے وقوف بنا رہے ہیں ؟ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست تضادات کا مجموعہ ہے۔ دریں اثناء احسن اقبال نے عامر لیاقت حسین کی تحریک انصاف میں شمولیت پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک او ربیان میں کہا ہے کہ ماضی میں عامر لیاقت حسین نے نہ صرف سابق وز یرعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے وقت مانگا بلکہ ا نہیں پاکستان کا حقیقی لیڈر بھی قرار دیا تھا۔ ایک میٹنگ میں عامر لیاقت کی نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں