علی جہانگیر صدیقی امریکا میں پاکستان کے سفیر تعینات

علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستان کا سفیرتعینات کردیا گیا، ذرائع کے مطابق علی جہانگیر صدیقی اگلے ماہ عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

امریکا میں پاکستان کے موجودہ سفیر اعزاز چوہدری اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے جس کے بعد حکومت نے نئے سفیر کی تعیناتی کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی جہانگیر صدیقی جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں، علی جہانگیرصدیقی جے ایس گروپ کے سی ای او تھے۔

علی جہانگیر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر ہونے کے بعد بزنس سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں