عمران خان اور فواد چوہدری سندھ کا دورہ کریں گے

کراچی…وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا دورہ سندھ طے ہوگیا۔ سندھ کی سیاسی صورت حال میں پھر ہلچل کا امکان پیدا ہوگیا ۔وزیر اعظم عمران خان 25 جنوری کو ایک روزہ دورے پر سندھ پہنچ رہے ہیں۔دورہ سندھ میں پارٹی امور کا جائزہ لیں گے اور تحریک انصاف کی ہم خیال سیاسی جماعتوں کی رہنما بھی ملاقاتیں کریں گے۔ علی گوہر خان مہر نے وزیر اعظم کو گھوٹکی کے دورے کی دعوت دی ہے۔وزیر اعظم سے قبل فواد چوہدری 15 اور 16 جنوری کو سندھ کا 2روزہ دورہ کریں گے۔گزشتہ ماہ سندھ میں حکومت کی تبدیلی یا گورنر راج کی افواہیں گرم تھیں ۔فواد چوہدری نے 31 دسمبر کو سندھ کا دورہ کرنا تھا تاہم اسی دن چیف جسٹس نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جے آئی ٹی رپورٹ پر حکومت گرانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ گورنر راج لگا تو اسے ختم کرنے میں ایک سیکنڈ لگے گا۔ جس کے بعد سندھ کی سیاسی صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی۔ فواد چوہدری نے بھی دورہ ملتوی کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں