عمران خان آج کے پی کے میں جلسے سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان ضلع خیبر کے دورے میں جمرود اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔جمرود اسٹیڈیم کو عمران خان کی تصاویر اور بینرز سے سجایا گیا ہے جبکہ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

فرنٹئیرکور کے اہل کاروں نے جمرود اسٹیڈیم اور ملحقہ بازار کو حفاظتی حصار میں لے رکھا ہے۔ جمرود بازار سے اسٹیڈیم جانے والے راستوں سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے انہیں بینروں اور تصاویر سے سجایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں