عمران خان نے تیسری شادی کیلئے خاتون کو رشتہ بھیج دیا

اسلام آباد (سنہرادور): چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک خاتون کو شادی کے لیے رشتہ بھیج دیا. اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے تردید کی گئی ہے کہ انہوں نے بشریٰ بی بی نامی کسی خاتون سے شادی نہیں کی لیکن انہوں نے اس خاتون کو شادی کی پیشکش ضرور کی ہے جس کا ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی شادی کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں اور انہوں نے ابھی صرف بشریٰ بی بی نامی خاتون کو شادی کی پیشکش کی ہے اور ان کی طرف سے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں