عمران خان کا اے ٹی ایم بھی فیل ہوگیا ،امیر مقام

مسلم لیگ (ن ) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کا اےٹی ایم بھی فیل ہوگیا ۔

مانسہرہ میں ن لیگ کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والا خود لودھراں میں مائنس ہوگیا،اسے شرم آنی چاہیے۔

ان کا کہناتھاکہ عمران خان نے میرٹ اور انصاف کا نام تباہ کردیا،اسے اب مان لینا چاہیے کہ نوازشریف ہی عوام کا حقیقی لیڈر ہے۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان بتائیں خیبرپختونخوامیں سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ ڈالروالوں کو بیچ دیے،اگر ایسا نہیں ہے تو بتائیں کس کارکن کو ٹکٹ دیا ہے؟کیا اس کو تبدیلی کہتےہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام ایسی تبدیلی پر لعنت بھیجتے ہیں،مریم نوازکو یقین دلاتا ہوں صوبے کے عوام ان کے شانہ بشانہ ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں